• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف الیکشن کمشنر نے پی ٹی آئی کے وکیل کو جھاڑ پلادی

Ecp Demands Details Of Foreign Funding From Pti
پارٹی فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن پر تعصب کا الزام لگانے پر چیف الیکشن کمشنر نے پی ٹی آئی کے وکیل کو جھاڑ پلادی ۔

الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کے خلاف پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی۔

دوران سماعت پی ٹی آئی کی جانب سے جواب میں تعصب کا الزام لگانے پر چیف الیکشن کمشنر برہم ہوگئےاور کہا کہ ہم سیاست پر لعنت بھیجتے ہیں ،تعصب پھیلانے میں آپ ہی کافی ہیں۔

جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا کاکہنا تھا کہ ڈھائی سال سے کیس زیر التوا ہے ، کیا ہم کام کرنا چھوڑ دیں۔

پی ٹی آئی کے وکیل نے معذرت کرلی اور جواب واپس لینے کی یقین دہانی کرادی ۔
تازہ ترین