• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی آرمی چیف کی وارننگ کے باوجود ایک اور ویڈیو وائرل

Despite The Warnings Of The Indian Army And Video Viral
بھارتی آرمی چیف بپن روات کی دھمکی کام نہ آئی، ان کی وارننگ کے باوجود بھارتی فوجی کی شکووں سے بھری ایک اور ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی۔

تازہ ویڈیو میں بھارتی فوجی اپنے دکھوں اور مشکلات کا اظہار گانا گا کرکررہا ہے اور بتا رہا ہے کہ انہیں ناقص خوراک پر ہی گزارہ کرنا پڑتا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی فوجیوں کی جانب سے اپنے ادارے کی کارکردگی کے خلاف شکایتوں کی ویڈیوز اور اس کے نتیجے میں انہیں ملنے والی سزا پر ان کی بیویوں کی شکایتی ویڈیوز انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کرنے کا سلسلہ جاری ہے، جس سے بھارتی فوج میں تہلکہ مچ گیا ہے۔

اس صورت حال سے پریشان ہو کر بھارتی آرمی چیف بیپن راوت نے دھمکی دی تھی کہ سوشل میڈیا استعمال کر کے پریشانی بتانے والے اہلکاروں کو اب سزا ملے گی، بھارتی فوجی اہلکار اپنی شکایت قانون کے مطابق کریں۔

بھارتی آرمی چیف کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگرقانون کےمطابق اہلکاروں کی شکایت کا ازالہ نہیں ہوتا تو وہ براہ راست ان سے رابطہ کریں۔
تازہ ترین