• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاطف اسلم نے لڑکی سے بدتمیزی کرنیوالے کو ٹھیک کردیا

On Misbehave With Girl Atif Aslam Take Action Against Boy
عاطف اسلم نے کراچی کے لائیو کنسرٹ میں لڑکی کے ساتھ بدتمیز ی کرنے والے اوباش نوجوان کا دماغ ٹھکانے لگا دیا، لڑکی کو تنگ کرنے پر گلوکار عاطف اسلم نے پہلے پرفارمنس روکی پھر سڑک چھاپ کو کھری کھری سنا دیں۔

معروف سنگرعاطف اسلم کا کراچی میں گزشتہ روز کنسرٹ منعقد کیا گیا جہاں مداحوں کی بڑی تعداد شرکت کیلئے پہنچی تاہم ایک نا خوشگوار واقعے کی وجہ سے عاطف کو اپنی پرفارمنس روکنی پڑ گئی۔

سوشل میڈیاپر مقبول ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عاطف نے اگلی صف میں موجود نوجوانوں کی جانب سے کنسرٹ میں موجود لڑکی کو ہراساں کرتے دیکھا تو اپنی پرفامنس روک دی اور قریب جا کر نوجوان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا تم لوگوں نے پہلے کبھی لڑکی نہیں دیکھی؟یہ تمہاری ماں اور بہن بھی ہوسکتی تھی۔

اس کے بعد عاطف نے سیکیورٹی اہلکاروں کو بلا کر لڑکی کو محفوظ مقام پر بھیج دیا، آن لائن وائرل ہونے والی اس ویڈیو کی وجہ سے عاطف کو نہ صرف بے پناہ پذیرائی ملی بلکہ سوشل میڈیا پر خواتین نے عاطف کا مداح ہونے پرخوشی اور فخر کا اظہار کیا۔
تازہ ترین