• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستا ن اسٹاک ایکسچینج :ابتدائی تین دن منفی رجحان رہا

Pakistan Stock Exchange Was Negative Early Days
پاکستانی شیئرز بازار میں کاروبار ی ہفتے کا آغاز منفی رجحان سے ہوا جو کاروبار ہفتے کے ابتدائی تین دن تک برقرار رہا تاہم اختتام مثبت ہوا۔

اس دوران 100 انڈیکس میں 568 پوائنٹس کمی ہوئی تاہم آخری دو روز اس رجحان میں تبدیلی آئی اور کاروباری ہفتے کا اختتام 154 پوائنٹس اضافے سے 49 ہزار 364 پر ہوا۔ کاروباری ہفتے کے دوران انڈیکس نے 1357 پوائنٹس کے بینڈ میں کاروبار کیا۔

مجموعی طور پر 110 ارب 84 کروڑ روپے مالیت کے 1 ارب 94 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، ہفتے کے دوران مارکیٹ کیپٹلائزیشن 45 ارب روپے اضافے سے 9904 ارب روپے سے تجاوز کرگئی۔
تازہ ترین