• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے صوبوں کے معاملے پر نثار کھوڑو کا اظہار ناراضی

Nisrar Khuhro Displeasure Over The New Provinces Issue
پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے صدر اور صوبائی وزیرنثار کھوڑو نے کہا ہے کہ فاروق ستار یونٹ کی بات کررہے ہیں، ان کے پاس بات کرنے کو کچھ نہیں۔

انہوں نے حیدرآباد میں پریس کانفرنس کے دوران مزید کہا کہ پارٹی ٹوٹ گئی ہے، قائد چھوٹ گئے ہیں اور سابق میئر ان کی قلعی کھول رہے ہیں۔

نثار کھوڑو نے یہ بھی کہا کہ مردم شماری کے ساتھ انتظا می یونٹ بنانے کا تعلق نہیں، فاروق ستار نے مردم شماری کیلئے پہلے آواز کیوں نہیں اٹھائی۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبوں کی بات کرنے والے پہلے بھی ناکام ہوئے ہیں، آئندہ بھی ناکام ہوں گے۔
تازہ ترین