• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف کامیاب کارروائیاں کیں، چینی سفیر

Pakistan Has Successful Operations Against Terrorism China
چین کے سفیر سن وی ڈونگ نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف کامیاب کارروائیاں کیں۔

مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ سے چینی سفیر سن وی ڈونگ نے ملاقات کی، اس موقع پر دوطرفہ امور سمیت علاقائی سلامتی ،امن اور پاکستان میں چین کے اہلکاروں کی سیکیورٹی پر بھی گفتگوہوئی۔

چینی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت خطے میں امن کے استحکام سے معاشی سرگرمیاں تیز ہوں گی،چین سی پیک کے انتظامات پر مطمئن ہے۔

مشیر سلامتی امورناصر جنجوعہ کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی آنے والی دنوں میں مزید مضبوط ہوگی، سی پیک نہ صرف دو طرفہ بلکہ بین العلاقائی سطح پر مفید منصوبہ ہے،پاکستان دنیا کو ملانے والے پُل کا کردار ادا کرے گا۔
تازہ ترین