• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں موٹر سائیکل چوری کی انوکھی واردات

Karachi Motorcycle Rare Incidents Of Theft
کراچی کے علاقےآئی آئی چندریگر روڈ پر موٹر سائیکل چوری کی انوکھی واردات، ملزمان موٹرسائیکل چوری کرنے کے لئے بچو ں کو بھی استعمال کرنے لگے۔

کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کی صورتحال خراب ہے، لاکھوں شہری سواری کے لیے موٹرسائیکل استعمال کرتے ہیں لیکن اب پارکنگ میں بھی موٹرسائیکل محفوظ نہیں۔

آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع عمارت کی پارکنگ میں ملزمان نے کم روشنی والے حصے میں کھڑی موٹر سائیکلوں کے تالے کاٹے اور تین موٹرسائیکلیں لے اڑے۔

اس واردات میں ملزمان کا چوتھا ساتھی ایک چھوٹا بچہ ہے، جس کی عمر تقریباً 10 سے 11 سال ہوگی، ملزمان نے موٹر سائیکلیں چوری کی اور سیکورٹی گارڈ کے سامنے سے بہت اطمینان سے گزر کر بلڈنگ کی پارکنگ سےفرار ہو گئے۔
تازہ ترین