• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ایئرپورٹ کی دیوار پھلانگنے کی کوشش، 2 افراد گرفتار

Jump The Wall Of Lahore Airport Arrest 2 Suspects
لاہور ایئر پورٹ کی بیرونی دیوار پھلانگنے کی کوشش کرنے والے 2 افراد کو اے ایس ایف نے گرفتار کر لیا۔

لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن وے کے قریب رہائشی علاقوں کی جانب سے 2 افراد نے دیوار پھلانگنے کی کوشش کی، سیکورٹی کیمروں کی مدد سے دونوں کو دیکھ کر اے ایس ایف کے کوئیک رسپانس سکواڈ نے کارروائی کی اور انہیں پکڑ لیا۔

گرفتار کئے گئے افراد حق نواز اور خلیل الرحمن کا تعلق چترال سے ہے، اے ایس ایف نے مزید کارروائی کے لیے دونوں افراد کو پولیس کے حوالے کردیا۔
تازہ ترین