• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوسرا ون ڈے:نیوزی لینڈ نےجنوبی افریقا کو 6رنز سے ہرا دیا

Second One Day Newzealand Beat South Africa By 6 Runs
دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں نیوزی لینڈ نے دلچسپ مقابلے کے بعد جنوبی افریقا کو چھ رنز سے ہرا دیا ،فاتح ٹیم کے راس ٹیلر نے 102 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں خراب آغاز کے بعد کیوی کپتان ولیمسن اور راس ٹیلر نے شاندار بیٹنگ کی ۔تیسری وکٹ پر 104 رنز بنائے ،کپتان 69 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ، ٹیلر نے 102 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔پھر نیشم نے 71 رنز بنا کر ٹیم کا اسکور چار وکٹ پر 289 تک پہنچا دیا ۔

جواب میں جنوبی افریقا کے کھلاڑی رنز بناتے رہےلیکن وکٹیں نہ بچا سکے ۔ڈی کوک نے 57، ڈی ولیئرز نے 45 اور پری ٹورئیس نے 50 رنز کی اننگز کھیلی ،پھر بھی ٹیم نو وکٹ پر 283 رنز تک پہنچ سکی ۔

نیوزی لینڈ کی چھ رنز سے فتح کے بعد پانچ میچزکی سیریز ایک ایک سے برابر ہو گئی ہے ۔
تازہ ترین