• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اتحادی ممالک سے اختلاف اچھا نہیں، فرانسیسی صدر

Dispute With Ally Countries Not Good French President
فرانسیسی صدر فرنسوا اولندو کا کہنا ہے کہ اتحادی ممالک سے اختلاف ظاہر کرنا کبھی بھی اچھا نہیں ہوتا، میں کبھی ایسا نہیں کروں گا، امریکی صدر کو بھی فرانس کے ساتھ ایسا نہیں کرنا چاہیے۔

امریکی صدر کے پیرس سے متعلق بیان پر فرانسیسی صدر نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی ہے اور سب کو مل کر اس کا مقابلہ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اتحادی ممالک کے خلاف بات نہیں کرنی چاہیے، مقابلہ نہیں کر رہا لیکن فرانس میں کھلے عام لوگوں کے پاس ہتھیار نہیں ہوتے کہ کوئی کبھی بھی مجمع میں آکر فائرنگ کردے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے گزشتہ روز کہا تھا کہ دہشت گرد حملوں کے بعد سے پیرس اب پیرس نہیں رہا۔
تازہ ترین