• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ینگ ڈاکٹرز کا پنجاب بھر کے اسپتالوں میں اوپی ڈیز کھولنے کااعلان

Young Doctors Announce Opening Opds In Punjab
ینگ ڈاکٹرز نے سروسز اسپتال کے علاوہ پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں 48 گھنٹے کے لیے اوپی ڈیز کھولنے کا علان کردیا۔تاہم مطالبات پورے نہ ہونے پر 48 گھنٹے بعد پھر ہڑتال کی دھمکی دے دی۔

ینگ ڈاکٹرز کے جاری بیان کے مطابق حکومت کی جانب سے مطالبات کی منظوری کی یقین دہانی پر پنجاب بھر کی اوپیڈیز 48 گھنٹے تک کھول دی گئی ہیں تاہم مطالبات کی منظوری تک سروسز اسپتال کی او پی ڈی بند رہے گی۔

بیان کے مطابق اگر حکومت نے 48 گھنٹے تک مطالبات پورے نہ کیے تو پنجاب بھر میں او پی ڈیز دوبارہ بند کردیں گے، ینگ ڈاکٹرزسروسز اسپتال کی ایمرجنسی میں پہلے ہی ہڑتال ختم کرچکے ہیں۔
تازہ ترین