• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد :2گروپوں میں تصادم،بچے سمیت10افراد زخمی

Faisalabad Clash Between Two Groups 10 Injured
فیصل آباد کے قریب تاندلیانوالہ میں 2گروپوں کے تصادم میں فائرنگ سے بچے سمیت 10افراد زخمی ہوگئے ہیں،مسلح تصادم کے بعد صورتحال کشیدہ ہونے پر پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی ۔

پولیس کے مطابق 2گروپوں کے تصادم میں فائرنگ دکانداروں کی شٹرڈائون ہڑتال اور احتجاج میں جھگڑے کے دوران ہوئی ، زمین پر قبضے کے تنازع پر گزشتہ روز ایک گروپ نے شٹر ڈاؤن ہڑتال کرائی تھی۔

پولیس کے مطابق مخالف گروپ ہڑتال ختم کرانےکی کوشش اوراحتجاجی ریلی کوروکاتھا،جس پرجھگڑاہوگیا،مسلح تصادم سے حالات کشیدہ ہوگئے ہیں ۔

تاجروں نے فیصل آباد ۔اوکاڑہ روڈ پر دھرنا دے دیا ، جس کے نتیجے میں ٹریفک معطل ہوگئی۔
تازہ ترین