• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاروق ستار،خالد مقبول اور عامر لیاقت کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم

Atc Orders Placing Aamir Liaquat Farooq Sattars Names On Ecl
پاکستان مخالف نعروں اور میڈیا ہاؤسز پر حملوں سے متعلق 3مقدمات میں کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار، خالد صدیقی اور عامر لیاقت کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے دیا۔

پاکستان مخالف نعروں اور میڈیا ہاؤسز پر حملوں سے متعلق 3مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی۔

اس موقع پر پولیس کی جانب سے عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار، خالد مقبول صدیقی اور عامر لیاقت 3مقدمات میں اشتہاری ہیں، لیکن انہیں گرفتار نہیں کیاجاسکا، جس پرعدالت نے تینوں کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو 15 روز میں تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا جب کہ ایم کیو ایم رہنماؤں کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے حوالے سے مراسلہ بھی آج ہی محکمہ داخلہ کو ارسال کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس 22 اگست کو قائد ایم کیو ایم کی ملک دشمن تقریر اور میڈیا ہاؤسز پر حملے میں ایم کیو ایم کے رہنماؤں پر ملک مخالف نعروں اور اشتعال انگیزی کے مقدمات قائم کئے گئے تھے۔
تازہ ترین