• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاناما پر پھٹیچر اور ریلو کٹوں سے صبر نہیں ہورہا، عابد شیر علی

Abid Sher Ali Talking To Media Person
وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کہتے ہیں نواز شریف نے40 سالہ کا ریکارڈ پیش کیا ہے، ریلو کٹو کے پاس 10 سالہ ریکارڈ تک نہیں ہے،پاناما کیس پر تمام پھٹیچر اور ریلو کٹوں سے صبر نہیں ہورہا۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو میں عابد شیر علی نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے سے پہلے ہی اس پر اثر انداز ہونے کی کوشش کررہے ہیں، یہ پاکستان کو دیمک کی طرح چاٹنا چاہتے ہیں ، لال حویلی شیخ رشید جیسے ریلو کٹے سے ضرور خالی کرائیں گے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ عدالتی فیصلے پر اثر انداز ہونے والوں کے خلاف عدالت اور چیرمین پیمرا کو بھی نوٹس لینا چاہیے، ہم سیاسی پھٹیچروں اور ریلو کٹوں کو آئین اور قانون کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے، جب فیصلہ ہوجائے تو جو چاہے کریں، ٹیمپرنگ نہ کریں، چیرمین پیمرا کو بھی نوٹس لینا چاہیے۔

انہوں نے شیخ رشید کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ مجھے تولال حویلی سے ان کا تابوت نکلتا نظر آرہا ہے، اس جیسے قانون اور آئین شکن کو توہین عدالت کے زمرے میں لے کر جانا چاہیے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ نواز شریف 2018 کے بعد بھی وزیراعظم رہیں گے۔
تازہ ترین