• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی کوریا کا ایٹمی اور میزائل پروگرام جاری رکھنے کا اعلان

North Korea Vows To Continue Nuclear And Missile Programs
شمالی کوریا نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنا ایٹمی اور میزائل پروگرام تیز رفتاری سے جاری رکھے گا۔ اسے امریکا کی جانب سے پابندیوں کا کوئی خوف نہیں ہے ۔

یہ بات جنیوا میں تعینات شمالی کوریا کے سفیر نے غیر ملکی خبر ایجنسی سے گفتگو میں کہی ۔

چو یونگ نام کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا اس بات سے ڈرنے والا نہیں کہ امریکا کی جانب سے اس پر معاشی پابندیوں میں اضافہ کیا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنا ایٹمی اور میزائل پروگرام پوری رفتار کے ساتھ جاری رکھیں گے ۔ اس میں بین البراعظمی میزائلوں کی تیاری بھی شامل ہے ۔

اس کے علاوہ شمالی کوریا اپنی حفاظت کے لیے پہلے حملہ کرنے کی پالیسی بھی جاری رکھے گا ۔

سفیر کی جانب سے امریکا اور جنوبی کوریا کے درمیان جاری جنگی مشقوں کی بھی مذمت کی گئی ۔
تازہ ترین