• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: یوم پاکستان کےموقع پر گورنر ہاؤس میں پُروقارتقریب

Investiture Ceremoney Held In Governor House Lahore On Pakistan Day
یوم پاکستان کےموقع پر گورنر ہاؤس لاہورمیں پُروقارتقریب ہوئی،گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نےمختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کی حامل تئیس شخصیات کو ایوارڈز سے نوازا ،گورنرنےسرائیکی کےمعروف شاعرشاکرشجاع آبادی کو ان کی نشست پر جا کر ایوارڈ دیا۔

گورنرہاؤس لاہورمیں ہونے والی تقریب میں 5 شخصیات کو ستارہ امتیاز،10کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی اور 8 کو تمغہ امتیاز عطا کیا گیا، ستارہ امتیازحاصل کرنےوالوں میں ڈاکٹر محمد اقبال، ڈاکٹر محمد اسلم نور، ڈاکٹر عیس محمد، مستنصر حسین تارڑاورعارف سعید شامل ہیں۔

جنہیں صدارتی ایوارڈ برائے حسنِ کارکردگی دیاگیاان میں ڈاکٹر محمد اشرف طاہر،عبد المجید اظہر، ڈاکٹر ابوبکر شاہد، سرمد سلطان، راشد محمود، جاوید اقبال، استاد اشرف شریف، محمد زاہد مسعود، امر الٰہی المعروف روحی کنجاہی اور محمد شفیع شاکر شجاع آبادی شامل ہیں۔

تمغہ امتیازحاصل کرنے والوں میں عاطف عنایت، نوید اشتیاق، نذیر عامر مرحوم ،پروین ملک، محمدجلیل عالی، شہباز حسین، لیاقت علی وڑائچ اور تنویرالاسلام خواجہ مرحوم شامل ہیں۔

گورنرپنجاب نے سرائیکی کےمعروف شاعر شاکرشجاع آبادی سےملاقات بھی کی، ان کاکہناتھاکہ شاکرشجاع آبادی نے خوبصورت کلام کے ذریعے سرائیکی کلچر کو متعارف اورملک وقوم کا نام روشن کیا، انہوں نےشاکر شجاع آبادی کے بیٹے کو ملازمت فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔
تازہ ترین