• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مالی معاملات میں بے ضابطگی اہلخانہ سے جھگڑے کی بنے، باکسر عامر خان

The Family Dispute Reason Is Irregularities In Financial Matters Aamir Khan
باکسر عامر خان اور ان کے اہلخانہ کے درمیان گزشتہ چند ماہ سے چپقلش چلی آرہی ہے اور یہی افواہیں گردش کررہی تھیں کہ شاید اس کی وجہ ان کی اہلیہ فریال مخدوم ہیں ۔

لیکن باکسر نے خود انکشاف کیا ہے کہ ان کے اور والدین کی درمیان تعلقات کی خرابی اور دوری کی وجہ مالی معاملات میں بے ضابطگی ہے۔

عامر خان کا کہنا تھا کہ میرے پراپرٹی مشیر کے علاوہ اکاؤنٹیٹ بھی تھے، لیکن میں نے اپنے والد اورچچا پر بھروسہ کرتے ہوئے انہیں فارغ کردیا، جس کے بعد ایک فائٹ میں شکست کے بعد ہی مالی مسائل کا سامنا کرنا پڑا اور یہ سب کچھ قریبی لوگوں کی بدعنوانی کی وجہ سے ہوا تھا۔

باکسر کا کہنا ہے کہ ان کی تمام تر توجہ باکسنگ پر تھی اور انہوں نے آنکھیں بند کر کے اپنی ٹیم پر بھروسہ کیا، لیکن افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ ان کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی گئی ہے۔

عامر خان نے کہا کہ جب آپ کے پاس بے حساب رقم آرہی ہو تو سب کچھ ٹھیک چل رہا ہوتا ہے اور جب آمدنی میں کمی آئے یا رک جائے تو آپ کو لوگوں کے مختلف رنگ دکھائی دیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے اس وقت لوگوں کو تبدیل ہوتے دیکھا، جب میں نے رنگ میں شکست کھائی۔

باکسر عامر خان نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ وہ بہت فرمانبردار بیٹے اور بھائی ہیں، جنہوں نے زندگی بھر اپنے خاندان کی بھلائی کی خاطر کام کئے اور جو کچھ بھی میں نے کیا اس میں صرف اہل خانہ کی بہتری ہی بنیادی مقصد تھا۔ 
تازہ ترین