• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن:حملہ آور خطرناک حد تک وزیر اعظم کے قریب آگیا تھا

London Bombers Came Dangerously Close To The Prime Minister
ایک برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ لندن حملہ کے دوران ایک وقت ایسا بھی آیا جب حملہ آور خطرناک حد تک وزیر اعظم تھریسا مے کے قریب آگیا تھا۔

برطانوی اخبارکے مطابق یہ وہ وقت تھاجب وزیر اعظم تھریسا مے کو مسلح گارڈزپارلیمنٹ سے لے جارہے تھے اور وہ کار کا انتظار کر رہی تھیں کہ اسی دوران ان سے کچھ فاصلے پرحملہ آور مسعود کو ہلاک کیا گیا۔

فوٹیج میں ان کے گارڈ انہیں واپس گاڑی کی جانب لے جاتے ہیں اور ان کی کار کا ڈرائیور ویسٹ منسٹر کمپلیکس میں کھڑی وزیر اعظم کی گاڑی کو نکالنے میں تاخیر کرتا ہے۔

واضح نظر آرہا تھا کہ وزیر اعظم تھریسامےخالد مسعود کے مارے جانے کی جگہ سے قریب ہی تھیں ، وزیر اعظم پریشان ہوئیں اور جب ان کی سیکوریٹی ٹیم نے ہدایت کی تو وہ کار کی جانب دوڑیں اور تیزی سے کار میں بیٹھ گئیں ۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ وزیر اعظم اور مسعود کی ہلاکت کی جگہ بالکل آمنے سامنے تھیں، یہ ایک خطرناک موقع تھا جب تھریسامے اور قاتل کے درمیان کوئی رکاوٹ نہ تھی اور وہ ان پر گولی چلا سکتا یا ان پر چاقو سے وار کرسکتاتھا ۔
تازہ ترین