• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوشش ہے بانی ایم کیو ایم کو لا کر سزا دلائی جائے، عابد شیر

We Trying To Punish Mqm Founder Abid Sher Ali
پانی و بجلی کے وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا ہے کہ حکومت کی کوشش ہے کہ بانی ایم کیو ایم کو وطن واپس لا کر قانون کے مطابق سزا دی جائے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ شخص پاکستان کا مجرم ہے جس کے ہاتھوں میں بہت سے بے گناہ اور معصوم کراچی کے شہریوں کا خون ہے۔

عابد شیر علی نے یہ بھی کہا کہ ہماری حکومت پوری کوشش کررہی ہے کہ اس ڈاکو اور قاتل کو پاکستان لایا جائے اور پاکستان ریاستی قانون کے مطابق اسے سخت سزا دی جائے۔
تازہ ترین