• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی اور اٹلی میں حجاب پہننے پر 2 خواتین کیساتھ ناروا سلوک

Mistreatment With 2 Women For Wearing Hijab In Germany And Italy
جرمنی میں بس ڈرائیور نے حجاب لگائی خاتون مسافر کو بس میں بٹھانے سے انکار کردیا ، جبکہ اٹلی میں مسلم خاتون کو حجاب کی وجہ سے طیارے میں سوار ہونے سے روک دیا گیا ہے۔

جرمنی کے صوبے نارتھ رائن ویسٹ فیلیامیں بس ڈرائیورنے حجاب پہنے حاملہ خاتون کوبس میں سوارہونےسےروک دیا،جس پرڈرائیورکے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ بس کمپنی کے خلاف بھی کارروائی کی جا رہی ہے ۔

ادھر اٹلی کے شہر روم میں ایک مسلم خاتون کو طیارے میں سوار ہونے سے روک دیا گیا۔ انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والے مسلم خاتون کا کہنا ہے کہ وہ روم سے لندن واپس آنے کے لیے جب ایئرپورٹ پہنچی تو عملے نےاسے نقاب اتارنے کے لیے کہا۔

انہوں نے انکار کیا جس پر عملے نے انہیں بورڈنگ سےروک دیا۔ خاتون کا کہنا تھا کہ اسی دوران اس نے عیسائی راہبائوں کو اپنے مخصوص لباس میں سیکورٹی سے گزرتے دیکھا جنہیں کسی نے نہیں روکا۔خاتون کوآخر میں نقاب اتارکرہی جانے کی اجازت ملی۔
تازہ ترین