• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری پر الزامات لگانے والے اپنی شکل دیکھیں، سعید غنی

Those Alleging Zardari Should See Their Faces Saeed Ghani
پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی کہتے ہیں کہ سابق صدر آصف زرداری پر الزامات لگانے والے پہلے اپنی شکل دیکھیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی آصف علی زرداری پر تنقید کے حوالے سے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ پاناما نے شریفوں کے چہرے سے نقاب ہٹا دیا ہے،شریف خاندان کرپشن کا مؤجد ہے۔

سینیٹر سعید غنی کا یہ بھی کہنا تھا کہ سندھ کو گیس فراہم نہ کرنا صوبے کو انتقام کا نشانہ بنانے کے مترادف ہے،نواز حکومت سندھ کو حق سے محروم کر رہی ہے، نواز شریف کو من مانی نہیں کرنے دی جائے گی۔
تازہ ترین