• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی پی ایل:پونے نےبنگلور،ممبئی نے گجرات کو ہرادیا

Ipl Pune Beats Banalore And Mumabi Beats Gujarat
انڈین پریمیئر لیگ میں پونے رائزنگ سپر جائنٹ نے رائل چیلنجرز بنگلور اور ممبئی انڈینز نے گجرات لائنز کو شکست دے دی۔

بنگلور میں کھیلے جانے والے میچ میں رائزنگ پونے سُپرجائنٹ نے 8 وکٹ پر 161 رنز اسکور کئے، تری پاتھی 31، رہانے 30 اور دھونی 28 رنز بناکر نمایاں رہے، جواب میں رائل چیلنجرز بنگلورمقررہ 20اوورز میں9وکٹوں کے نقصان پر 134رنز تک محدود رہی۔

رائل چیلنجرز بنگلور کے ویرات کوہلی28اور اے بی ڈویلیئرز29رنز بناکر قابل ذکر رہے۔ رائزنگ پونے سُپرجائنٹ کی جانب سے بین اسٹوک اورشردل ٹھاکر نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے پہلے ممبئی میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم نے گجرات لائنز کو چھ وکٹ سے مات دے دی، مقابلے میں گجرات لائنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں چار وکٹ پر 176 رنز اسکور کئے، برینڈن میک کیولم نے 64 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی، دنیش کارتھک نے 48 رنز ناٹ آؤٹ اسکور کئے۔

جواب میں ممبئی انڈینز نے ہدف آخری اوور میں چار وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا، رائنا نے 53 رنز بنائے، روہت شرما نے چالیس اور پولارڈ نے 39 رنز بناکر ٹیم کو فتح کی راہ پر گامزن کیا۔
تازہ ترین