• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی کوریا کا میزائل تجربہ ناکام،جنوبی کوریا اور امریکاکا دعویٰ

North Koreas Missile Test Failed Claimed Us And South Korea
جنوبی کوریا اور امریکہ نے دعویٰ کیاہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے مشرقی ساحل پر میزائل لانچ کرنے کی کوشش ناکام ہو گئی ہے اورمیزائل لانچ کے چند سیکنڈ بعد ہی پھٹ گیا۔

جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ شمالی کوریا نے اپنی مشرقی بندرگاہ سنپو سے نامعلوم قسم کے میزائل کا تجربہ کرنے کی کوشش کی لیکن یہ تجربہ ناکام رہا۔

امریکی کمانڈ نے بھی ناکام تجربے کی تصدیق کی اور کہا کہ انھوں نے ڈیٹیکٹ کیا اور پیچھا کرنے پر معلوم ہوا کہ وہ بظاہر شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل تھا۔ برطانوی خبر رساں ادارے نے امریکی بحریہ کے کمانڈر ڈیو بینہم کے حوالے سے کہا ہے کہ میزائل فوراً ہی پھٹ گیا تھا۔

شمالی کوریا کو ناکامی کا سامنا ایسے وقت میں کرنا پڑا ہے جب ایک روز قبل ہی اس نے امریکہ کو متنبہ کیا تھا کہ اگر امریکہ ہمارے خلاف لاپرواہی پر مبنی اشتعال انگیزی کرتا ہے، تو ہماری انقلابی قوت فوری طور پر اس کا سنگین جواب دے گی۔

واضح رہے کہ اس ناکام تجربے سے 24 گھنٹے قبل ہی فوجی پریڈ میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کی نمائش کی گئی تھی۔ پیانگ یانگ میں ہونے والی فوجی پریڈ میں شمالی کوریا نے پہلی بار بیلسٹک میزائل کی نمائش کی جو آبدوز سے لانچ کیے جانے والے میزائل سے مشابہت رکھتا ہے۔ اس میزائل میں ایٹمی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت بھی ہے۔

خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ مزید جوہری تجربوں کا حکم دے سکتے ہیں انھوں نے کہا کہ اگر امریکہ ہمارے خلاف لاپرواہی پر مبنی اشتعال انگیزی کرتا ہے، تو ہماری انقلابی قوت فوری طور پر اس کا سنگین جواب دے گی۔
تازہ ترین