• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: کلبھوشن کیس کو عالمی عدالت لے جانے کی درخواست مسترد

Kulbhushan Case Indian Court Rejects Petition For Approachin International Court
بھارت کی ہائی کورٹ نے کلبھوشن کیس کو عالمی عدالت انصاف میں لے جانے کی درخواست مسترد کردی۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ بھارتی حکومت کو کلبھوشن معاملہ کو عالمی عدالت میں لے جانے کی ہدایت کی جائے۔کیس کی سماعت کرتے ہوئے عدالتی بینچ کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے تمام ممکنہ ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں۔

معاملے کو حکومتی ماہرین پر چھوڑ دینا ہی بہتر ہے، کلبھوشن کے معاملےمیں عدالت کی مداخلت کی ضرورت نہیں ہے، ہائی کورٹ میں درخواست سماجی کارکن کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔
تازہ ترین