• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک ایکسچینج انڈیکس میں 965 پوائنٹ کا اضافہ

Stock Exchange Index Increased By 965 Points
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی رہی، 100انڈیکس 965پوائنٹ اضافے سے 49ہزار 708کی سطح پر بند ہوا، تین روز میں 100انڈیکس میں 2834پوائنٹس کا اضافہ ہوا،حصص بازار میں محتاط سرمایہ کار پھر سے سرگرم ہوگئے ۔

پاناما فیصلہ 20 اپریل کو سنایا جائے گا،اس بات کا اعلان 18اپریل کی شام کو ہوا، اس وقت مارکیٹ451 پوائنٹس کم ہو کر بند ہوچکی تھی۔

اس لئے تاریخ کے اعلان کا ردعمل اگلے روز یعنی 19 اپریل کو آیا، اس روز مارکیٹ کھلنے کے بعد ایسے گری جیسے لندن برج 824 پوائنٹس گرنے کے بعد مارکیٹ 46048 پر تھی۔

پھر گرتی مارکیٹ نے اپنا رخ پلٹا پہلے 8سو گرے پوائنٹس کی ریکوری کی اور پھر 8سو مزید چڑھی، کاروبار کا اختتام البتہ 729پوائنٹس اضافے پر ہوا ۔

فیصلہ دن دو بجے سنایا جاناتھا، اس لئے کاروبار کے آغاز سے ساڑھے 4گھنٹے ٹینشن رہی، کاروبار شروع ہونے کے پہلے گھنٹے میں انڈیکس 246 پوائنٹس گرالیکن فیصلے کے متوقع وقت تک 400 پوائنٹس بڑھ بھی گیا۔

فیصلہ آنے کے بعد رفتار سو پوائنٹس سیکنڈ تھی، اس رفتار سے انڈیکس 1902 پوائنٹس اضافے سے 49505 تک گیا لیکن کاروبارکے اختتام تک پلٹا بھی، کاروبارکا اختتام 1140 پوائنٹس اضافے سے 48743 پر کیا۔

انڈیکس میں اضافے کا سلسلہ جمعے کے روز بھی جاری رہا، انڈیکس 965 پوائنٹس اضافے سے 49708 پر بند ہوا۔
تازہ ترین