• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حادثے میں زخمی معروف شاعرہ فرازنہ ناز انتقال کر گئیں

Poet Farzana Naz Passes Away
قومی کتاب میلے کی اختتامی تقریب کے دوران گر کر زخمی ہونے والی شاعرہ فرزانہ ناز اسلام آباد کے نجی اسپتال میں دوران علاج وفات پا گئیں۔

راولپنڈی سے تعلق رکھنے والی شاعرہ فرزانہ ناز گزشتہ روز پاک چائنہ سینٹر میں گر کر زخمی ہوگئیں۔

اسپتال ذرائع کے مطابق بلندی سے گرنے کی وجہ سے فرزانہ ناز کے سر پر شدیدچو ٹیں آئی تھیں، مرحومہ کے پسماندگان میں6سالہ بیٹی اور 4سال کا بیٹا ہے۔

شاعرہ فرزانہ ناز کے انتقال پر رنج وغم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے، وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ مرحومہ شاعرہ کے بچوں کی کفالت کےلیے انتظامات کیے جائیں گے۔
تازہ ترین