• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکی:گولن تحریک سے روابط کا الزام،9 ہزار اہلکار معطل

Turkey Allegation Of Links With Gullen Movement Nine Thousand Employees Suspended
ترکی میں پولیس نے حکومت مخالف رہنما فتح اللہ گولن کی تحریک سے روابط کے الزام میں اپنے نو ہزار سے زائد اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے۔ اس پر رد عمل میں نیٹو نے ترکی پر زور دیا ہے کہ وہ قانون کی حکمرانی کا مکمل احترام کرے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سرکردہ ارکان یورپی پارلیمنٹ کا ترکی کے ساتھ یورپی رکنیت سے متعلق مذاکرات معطل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ یورپی یونین میں رکنیت کے بجائے ترکی کو بہتر تجارتی روابط اور کسٹمز یونین کی پیشکش کی جائے۔

اس سے قبل ترک حکام نے تازہ ترین آپریشن میں فتح اللہ گولن کے ایک ہزار سے زائد مبینہ حامیوں کو گرفتار کیا اور 3 ہزار سے زائد افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ ترکی کی حکومت کا کہنا ہے کہ اس نے یہ اقدام قومی سلامتی کے تناظر میں کیا ہے۔
تازہ ترین