• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’حقوق ِ کراچی‘ مارچ،عمران نمائش چورنگی کی جانب گامزن

Pti Rally To Ward Numaish
تحریک انصاف کے ’حقوق کراچی‘ مارچ کے سلسلے میں مزار قائد پر کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے،عمران خان ریلی کی قیادت کے لئے نمائش چورنگی کی جانب گامزن ہیں۔

کراچی پریس کلب کے سامنے تحریک انصاف اور ن لیگ کے کارکنان آمنے سامنے آگئے،ایک دوسرے کو دھمکے دئیےاور نعرے بازی کی ۔

ن لیگ کے کارکنان اپنے قائد وزیر اعظم نواز شریف سے اظہار یکجہتی کےلئے پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کررہے تھے اس دوران ریلی میں شرکت کے لیے جانے والا تحریک انصاف کا قافلہ بھی وہاں پہنچ گیا، جس کے بعد پریس کلب کے قریب کا علاقہ میدان جنگ بن گیا۔

کارکنان نے پہلے تو ایک دوسرے کے لیڈروں کے خلاف نعرے بازی کی، جب نعرےبازی آگے بڑھی تو ایک دوسرے کو دھکے دیئے اور تشدد کیا ،جس سے کچھ کارکنان زخمی معمولی زخمی بھی ہوئے ،بعد میں پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو قابو کیا ۔

پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے نمائش سے جیل چورنگی تک ریلی کی قیادت کی ،وہ جلسے سے خطاب کریں گے ۔
تازہ ترین