• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارجن رام پال کے ساتھ کام کا تجربہ اچھا رہا، ایشوریہ راجیش

Work With Arjun Rampal Gives A Very Good Experience Ashwariya Rajesh
جنوبی بھارت کی تامل اور ملیالم فلموں کی معروف ہیروئن ایشوریہ راجیش نے کہا ہے کہ تامل فلم ڈیڈی میں اداکار ،ارجن رام پال کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ اچھا رہا۔

ایشوریہ راجیش نے اپنی حال ہی میں ہونے والی ایک ملاقات میں کہا کہ اداکار ارجن رام پال فنی صلاحیتوں کے حوالے سے خاصے ماہراور منجھے ہوئے اداکار ہیں۔جبکہ میں سیٹ پر نئی اداکارہ تھی، تاہم ارجن رامپال نے میرے ساتھ بہت تعاون کیا اور میری بہت حوصلہ افزائی کی۔

تامل ناڈ کے شہر چنئی سے تعلق رکھنے والی ایشوریہ کا کہنا تھا کہ انھیں ارجن سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔فلم کی ہدایات آشم اہلوالیا نے دی ہیں۔یہ فلم جلد ہی سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔
تازہ ترین