• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی متحدہ ریڈ وارنٹ ،ایف آئی اے انٹرپول کو دستاویزات نہ دے سکی

Red Warrants Of Founder Mutahida Fia Could Not Handover Documents To Interpol
بانی متحدہ کے ریڈ وارنٹ کے اجراء کے لیے ایف آئی اے انٹر پول کو دستاویزات اور شواہد جمع نہیں کراسکی۔

ایف آئی اے نے انٹر پول سے 13جون تک مہلت طلب کرلی، انٹر پول نے درخواست منظور کرلی۔

ایف آئی اے نے سندھ کے محکمہ داخلہ سے رابطہ کرکے بانی متحدہ کے خلاف دستاویزات ،حلفیہ بیانات اور مقدمات کے چالان طلب کرلیے۔

ایف آئی اے نے صولت مرزا اور منہاج قاضی کا بیان اور بانی متحدہ کے دائمی وارنٹ کی تصدیق شدہ کاپی بھی مانگ لی ہے۔

ایف آئی اے کی جانب سے مقدمہ نمبر 158/97 اور 117/16 کے چالان کی کاپی بھی اردو اور انگریزی میں طلب کی گئی ہے ۔

سندھ پولیس کے حکام کے مطابق ہم ایف آئی اے کے سوالات کےجوابات تیار کر رہے ہیں۔
تازہ ترین