• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مانچسٹر :امریکی گلوکارہ کا کنسرٹ دہشت گرد وں کا نشانہ بنا

Manchester American Singers Concert Terrorist Targeting Of Issues
مانچسٹر میں دہشت گرد حملے کا نشانہ امریکی گلوکارہ و اداکارہ آریانا گرینڈے کے کنسرٹ کو بنایا گیا۔

بچوں کے نامور ٹی وی چینل نکلوڈین کی سیریزوکٹوریئس سے پہچان بنانے والی امریکی گلوکارہ و اداکارہ آریانا گرینڈے نے اپنے فنی سفر کی ابتدا امریکا کے مشہور براڈ وے تھیٹر سے کی۔

فلم، ٹی وی، تھیٹر کا کردار نبھانے کے ساتھ ساتھ بہت سے اینی میٹڈ سیریز کے کرداروں کے ذریعے اپنی آواز کا جادو جگایا۔

آریانا گرینڈے کو 2016 ءمیں ٹائمز کی 100 بااثر افراد کی فہرست میں شامل کیا گیا۔

آریانا گرینڈے 4 مرتبہ گریمی ایوارڈز کے لیے نامزد ہو چکی ہیں، ایم ٹی وی وڈیو ایوارڈ جیت چکی ہیں، 3بار ایم ٹی وی یورپ ایوارڈ جیتا،2014ء میں بہترین اداکارہ کے لیے نکلوڈیئن کڈز چوائس ایوارڈ جیتا۔

آریانا گرینڈے نے 2011ء میں پہلا ساؤنڈ ٹریک وکٹوریئس گایا،2013ء میں پہلا البم یورز ٹرولی ریلیز کیا،جس نے امریکا کے بل بورڈ 200 پر پہلا نمبرحاصل کرکے دھوم مچادی۔

ان کی آواز کی رینج کو ماریہ کیری کے انداز سے ملا یا گیا،2016ء میں ان کا تیسرا البم ’ڈینجرس ویمن‘ ریلیز ہوا،ان کی فلموں میں اسنو فلیک، انڈر ڈاگز اور زو لینڈر 2 شامل ہیں۔
تازہ ترین