• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈین وزیر اعظم ،سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کی رمضان کی مبارکباد

Canadian Prime Minister Un Secretary General Greeted For Ramadhan
رمضان المبارک کا آغاز ہو چکا ہے ،دنیا کے کئی ممالک میں آج پہلا روزہ تھا جبکہ پاکستان سمیت دیگر ممالک میں کل پہلا روزہ ہو گا۔

اس موقع پر دنیا بھر سے اُمت مسلمہ کو مبارکباد کے پیغامات موصول ہونے کا بھی سلسلہ جاری ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بعد کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گٹریز نے بھی ماہ رمضان کے آغاز پر دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گٹریز نے کہا کہ اسلام ایک پرامن مذہب ہے جو مشترکہ اقدار اور مکالمے پر زور دیتا ہے۔

سیکریٹری جنرل نے ان لوگوں کے لیے بھی اظہار ہمدردی کیا جو اس بابرکت مہینے میں جنگ زدہ اور متنازع علاقوں میں مشکلات جھیل رہے ہیں اور اپنی سرزمین کے لیے اپنی جانیں قربان کررہے ہیں۔

برازیل کے اسٹار فٹبالر رونالڈینو نے بھی پاکستانیوں کو رمضان کی مبارک باد دی ہے ۔

برازیلین فٹبالر جلد ہی پاکستان کا دورہ بھی کرنے والے ہیں ۔
تازہ ترین