• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چانڈکا میڈیکل اسپتال میں ہلاکتوں کی رپورٹ سیشن جج کو پیش

Chandka Medical Hospital Deaths Reported To The Session Judge
لاڑکانہ کے چانڈکا میڈیکل اسپتال میں پیرا میڈیکل اسٹاف کی چار روزہ ہڑتال کے دوران 30 مریض انتقال کر گئے۔ واقعے کی رپورٹ سیشن جج لاڑکانہ کو پیش کردی گئی۔

رپورٹ کے مطابق مطالبات کے حق میں پیرا میڈیکل اسٹاف کی 4 روز تک جاری رہنے والی ہڑتال کے دوران طبی سہولتیں نہ ملنے 30مریض انتقال کر گئے تھے۔

چانڈکا میڈیکل اسپتال کے ایم ایس عنایت اللہ نے اس بارے میں رپورٹ سیشن جج لاڑکانہ کے پاس جمع کرادی ہے ۔

رپورٹ میں پیرا میڈیکل یونین کو ذمے دار ٹھہرایا گیا ہے۔

سیشن جج نے ہلاکتوں پر از خود نوٹس لیاتھا جس کی سماعت آج ہوگی۔
تازہ ترین