| |
Home Page
منگل 26 محرم الحرام 1439ھ 17 اکتوبر 2017ء
June 19, 2017 | 12:33 pm
گورنر سندھ کا لیاری ایکسپریس وے شمالی ٹریک پر کام کا معائنہ

Governor Sindh Lyari Visit Expressway Inspection Work On The North Track

Governor Sindh Lyari Visit Expressway Inspection Work On The North Track

گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا ہے کہ گرین لائن، لیاری ایکسپریس وے اور ایم نائن کی تکمیل سے کراچی کے شہریوں کو آمدورفت کی جدید ترین سہولیات فراہم ہوں گی۔

گورنر سندھ محمد زبیر نے لیاری ایکسپریس وے کے شمالی ٹریک کے تعمیراتی کام کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ شمالی ٹریک کی تعمیر میں طویل تعطل سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔

ایف ڈبلیو او کی ٹیم نے گورنر سندھ کو شمالی حصے کے تعمیراتی کام کے بارے میں بریفنگ دی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ لیاری ایکسپریس وے کے شمالی حصے کی تکمیل سے شہریوں کو آمدو رفت کی بہترین سہولیات فراہم ہوں گی۔

گورنر سندھ کو بتایا گیا کہ ٹریک کے راستے کی تمام تجاوزات ختم کردی گئی ہیںاور لیاری ایکسپریس وےکا شمالی ٹریک اکتوبر تک ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کی بہتر سہولیات کراچی کے شہریوں کا بھی حق ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم جلد کراچی کے لئے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کریں گے۔