• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی اور کوئٹہ سے عید اسپیشل ٹرینیں روانہ

Eid Special Train Arrived From Karachi And Quetta

سٹی اسٹیشن کراچی سے عید اسپیشل ٹرین 11 سو پردیسیوں کو لے کر پشاور جبکہ دوسری ٹرین 900 مسافروں کو لے کر کوئٹہ سے راولپنڈی کے لئےروانہ ہوگئی۔

عید کی خوشیاں اپنوں کے ساتھ منانے کے لیے دوسرے شہروں سے روزگار کیلئے آنے والوں پردیسیوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان ریلوے نےعید الفطر کے موقع پر کراچی سے 2عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا تھا۔

پہلی عید اسپیشل ٹرین گیارہ سو مسافرو ں کو لے کر سٹی اسٹیشن سے پشاور کے لیے روانہ ہوگئی۔ ٹرین میں سوار مسافر اپنوں سے ملنے کے لیے بے تاب نظر آرہے تھے۔ اس موقع پر مسافروں نے ٹکٹ مہنگا ہونے کا بھی شکوہ کیا۔

کوئٹہ سے روانہ ہونے والی عید اسپیشل ٹرین 11 بوگیوں پر مشتمل ہے، جبکہ ٹرین میں تقریبا900مسافروں کی گنجائش ہے، عیداسپیشل ٹرین میں سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ اس حوالے سے ایف سی اورپولیس اہلکاربھی تعینات تھے۔

کراچی سٹی سے روانہ ہونے والی پہلی عید اسپیشل ٹرین خانپور، فیصل آباد، جہلم سے ہوتی ہوئی پشاور کینٹ پہنچے گی۔ ٹرین میں اکانومی کلاس کی 16 بوگیاں لگائی گئی ہیں۔

ایس ایس پی ریلوے کا کہنا ہے کہ سیکورٹی کے لیے سادہ لباس اہلکار بھی ٹرینوں میں موجود ہیں۔

کراچی سے دوسری عید اسپیشل ٹرین ہفتے کو سٹی اسٹیشن سے لاہور کے لیے روانہ ہوگی۔

تازہ ترین