• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کا یمن پر فضائی حملہ،القاعدہ کا اہم لیڈر ہلاک

Us Aerial Attack In Yemen Important Alquaida Leader Killed

امریکی فوج نے یمن کے جنوبی صوبے الشبوہ میں القاعدہ کے لیڈر ابو خطاب العولقی کو ایک فضائی حملے میں ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

امریکی میڈیا نے فوج کی مرکزی کمان کے حوالہ سے بتایا کہ شبوہ میں فضائی حملے میں ابو خطاب العولقی سمیت تین جنگجو مارے گئے ہیں۔العولقی القاعدہ کا ایک اہم لیڈر تھا اور وہ شہریوں کے خلاف دہشت گردی کے حملوں کی منصوبہ بندی اور انہیں عملی جامہ پہنانے کا ذمے دار تھا۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ العولقی کے جزیرہ نما عرب میں القاعدہ کی تنظیم اور ڈھانچے پر نمایاں اثرات تھے اور اس کے گروپ کے دیگر لیڈروں سے بھی گہرے مراسم اور روابط استوار تھے۔وہ جنوبی یمن کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سرگرمیوں کی سازشوں میں ملوث رہا تھا۔

تازہ ترین