• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Neighbors Embargo On Qatar Are Illegal Abdul Rehman Athani

قطرکے وزیر خارجہ عبدالرحمن بن محمد الثانی نے کہا ہے کہ ان کا ملک نا جائز پابندیوں کا شکار ہے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات،بحرین اور مصر نے قطر پر اجتماعی پابندیوں کا اطلاق کر رکھا ہے لیکن یہ ممالک ان کے پس پردہ عوامل سے ناواقف ہیں مگر ہم جانتے ہیں بغیر کسی ثبوت کے یہ پابندیاں غیر انسانی اورغیرقانونی ہیں۔

فرانس ٹیلی ویژن24 چینل سے گفتگو کرتے ہوئے قطری وزیر خارجہ نے کہا کہ ترک صدر نے سعودی فرمانروا سے ٹیلفون پر بات چیت کے دوران قطر پر عائد پابندیاں ہٹانے سے متعلق کہا ، ترکی نے روز اول سے خطے میں کشیدگی کم کرنے کےلیے کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں جو کہ قابل تعریف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عرب ہمسایوں نے ہما ری فضائی حدود کو 3 جانب سے بند کر رکھا ہے اور ہم صرف ایران کی فضائی حدود استعمال کر رہے ہیں جو ایک محاصرہ کے مترادف ہے جبکہ ہمارے بحری جہازوں کو بھی بین الاقوامی پانیوں میں مزاحمت کا سامنا ہے مگر یہ ممالک جان لیں کہ ہم اپنی عوام اور ملک کا دفاع کرنے کا تمام انتظام اور اختیار رکھتے ہیں۔

تازہ ترین