• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری نثارکا لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبرسے رابطہ

Chaudhry Nisar Telephonic Contact With Lt General Bilal Akbar

وزیرداخلہ چوہدری نثار کاچیف آف جنرل اسٹاف آئی جی ایف سی لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر،ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید اورآئی جی ایف سی بلوچستان میجرجنرل ندیم احمد انجم سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

گفتگو کے دوران وزیرداخلہ کا کہناتھا کہ افغانستان میں کسی بھی واقعے کو بغیر تحقیقات پاکستان سے جوڑ ناتشویشناک ہے۔ دہشت گردی روکنےکے لیے اپنی سرحدوں کی موثر نگرانی اور حفاظت مزید بہتر کی جائے۔

چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کا مقصد بے یقینی کی کیفیت پیدا کرنا ہےاورایسی بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کا حوصلہ اور عزم متاثر نہیں ہوسکتا۔

چوہدری نثار نی کہا کہ سرحدکے راستے پاکستان آنے والی دہشت گردی کا مغرب میں نوٹس تک نہیں لیا جاتا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا وزارت داخلہ کے متعلقہ حکومتوں کو سیکورٹی الرٹ اور پیشگی معلومات فراہم کرنے کے باوجود بھی دہشت گردی کے واقعات ہوتے ہیںجبکہ پارا چنار میں دہشت گرد کارروائی سے متعلق 2 الرٹ متعلقہ حکام کو بھجوائے گئے ۔

الرٹ میں واضح طور پر پارا چنار کی نشاندہی کی گئیتاہم ان اطلاعات کے باوجود بھی موثر حفاظتی اقدامات کیوں نہیں اٹھائے گئے۔

 

 

 

 

تازہ ترین