• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ احمد پور شرقیہ،وزیراعظم نے دورہ برطانیہ مختصر کردیا

Ahmed Pur Sharqia Incident Pm Nawaz Shorten Visit Of Uk

وزیراعظم نواز شریف نے سانحہ احمد پور شرقیہ میں انسانی جانوں کے ضیاع کے پیش نظر دورہ برطانیہ مختصر کردیا ہے،وہ آج شام اسلام آباد کے لئے روانہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف جو آج شام لوٹن ائرپورٹ سے اسلام آباد کے لئے روانہ ہوں گے اور وطن پہنچتے ہی بہاولپور تحصیل احمد پور شرقیہ جائیں گے۔

برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن میں عبدالفطر کی نماز کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آئل ٹینکر حادثہ بہت افسوسناک ہےاور یہ حادثہ اتنی زیادہ اموات والا اپنی نوعیت کا بڑا حادثہ ہے ۔

اس موقع پر ان کا کہناتھاکہ سانحہ احمد پور شرقیہ کی وجہ سے عید کی کوئی مصروفیت نہیں رکھی ہیں،اس موقع پر ان کے ہمراہ ہائی کمشنر سید ابن عباس، حسین نواز ، زبیر گل شامل تھے،نمازعید کےاجتماع میںپاکستان کی ترقی،دہشت گردی کےمتاثرین کیلئےخصوصی دعائیں بھی کی گئیں ۔

وزیراعظم کا مزید کہناتھاکہ حادثے پر شہباز شریف اور حکومت پنجاب سے مکمل طور پر رابطے میں ہوں۔

انہوں نے نیشنل ایکشن پلان اور آپریشن رد الفساد کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے کام ہورہا ہے ، دہشت گردی دم توڑ چکی ہے،واقعات بہت حد تک کم ہو چکےاور دہشت گرد ایسے واقعات کے ذریعے صرف اپنا وجود ظاہر کرنا چاہتےہیں، باقی معاملات بھی جلد بہتر ہوجائیں گے۔

وزیراعظم نواز شریف کا مزید کہناتھاکہ صدر اشرف غنی سے کئی باتیں طے ہوئیںدونوں ممالک کو ہونے والے فیصلہ پر عمل کرنا ہے۔

 

 

تازہ ترین