| |
Home Page
جمعرات یکم ذوالحج 1438ھ 24 اگست 2017ء
June 29, 2017 | 11:29 am
ویمنز ورلڈ کپ: بسمہ معروف زخمی ہوگئیں

Icc Women World Cup Bismah Maroof Injured

Icc Women World Cup Bismah Maroof Injured

انگلینڈ میں آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ جاری ہے۔ ایونٹ میں پاکستان ویمنز ٹیم کو بسمہ معروف کی شکل میں شدید جھٹکا لگا ہے جو پاکستان اور انگلینڈ کے میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے اپنا ہاتھ زخمی کر بیٹھی تھیں۔

                 ارم جاوید                                   بسمہ معروف

قومی ٹیم کی مڈل آرڈر بیٹسمین بسمہ معروف نے 11نصف سنچریاں 26 کی اوسط سے اسکور کر رکھی ہیں۔

انجری کے باعث بسمہ معروف کا ورلڈ کپ کا سفر ختم ہوگیا ہے اور ان کی جگہ آل رائونڈر ارم جاوید کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے، جس کی منظوری آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی نے بھی دے دی ہے۔

 واضح رہے کہ قومی ویمنز ٹیم نے ایونٹ میں2میچز کھیلے ہیں اور دونوں میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔