• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتہاپسندوں سے جان کو خطرہ ،مسلمان مرد برقعہ پہننے پر مجبور

Muslim Men Forced Wear Burqa To Avoid Extremist Hindus

جمہوریت کے نام نہاد دعویدار بھارت میں مسلمان مرد جان کے خطرے پر برقعہ پہننے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق علی گڑھ ریلوے اسٹیشن پر معمولی بات پر جھگڑے اور قتل کی دھمکی کے بعد مسلمان مسافر نے برقعہ پہن لیا ۔

پولیس کے مطابق تین روز قبل علی گڑھ ریلوے اسٹیشن پر ایک مسلمان مسافر برقعہ پہننے ہوئے ملا،تفتیش میں 42سالہ نجم الحسن کا کہناتھاکہ اس نے انتہا پسند ہندوں سے جان کے خطرے کے پیش نظر برقعہ پہنا ہے۔

نجم الحسن کا مزید کہناتھاکہ وہ شخص ٹرین میں ہونے والے ایک مسلمان شخص کے قتل پر بھی خوفزدہ تھا۔

خبر کے مطابق گزشتہ ہفتے اسی اسٹیشن پر غلطی سے دھکا لگنے پر ایک شخص نے اسے شدید تضحیک کا نشانہ بنایا تھا اور سب کے سامنے جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔

تازہ ترین