• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Indian Cricket Teams New Coach Ravi Shastri

انیل کمبلے کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کو نیا کوچ مل گیا،کرکٹ بورڈ نے رویہ شاستری کو ورلڈ کپ 2019ء تک کےلئے ٹیم کا کوچ مقرر کردیا ہے۔

سابق لیجنڈی کرکٹر جلد ہی انیل کمبلے کی جگہ بھارتی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کا چارج سنبھال لیں گے،انہیں سابق کپتان سارو گنگولی ،سچن ٹنڈولکر اور وی وی ایس لکشمن پر مشتمل ایڈوائزری کمیٹی نے منتخب کیا ہے۔

بھارتی کرکٹ کے سابق کوچ انیل کمبلے نے کپتان ویرات کوہلی سے تنازع کے سبب دورہ ویسٹ انڈیز سے قبل ہی عہدےسے استعفیٰ دیدیا تھا ۔

اس عہدے کے لئے 10 درخواستیں موصول ہوئی تھیں،جن میں ورندر سہواگ ،جنوبی افریقہ کے لانس کلوزنر اور روی شاستری ودیگر شامل تھے۔

تاہم ایڈویزی کمیٹی نے بھارتی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داری کے لئے روی شاستری کو منتخب کیا ہے۔

تازہ ترین