• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب، خیبر پختونخوا ،بلوچستان میں شدید بارشیں، 16جاں بحق

Heavy Rain In Punjab Kpk And Balochistan Leaves 16 Dead

پشاور، گجرات، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ڈیرہ اسماعیل خان اور مظفرآباد سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شدید بارشیں جاری ہیں۔

بارش کے دوران مختلف حا دثات میں16افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے،ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی بوندا باندی اور ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔

ذرائع کے مطابق گجرات کے نواحی گاؤں گلانوالہ کےقریب برساتی نالے کے مشرقی بند میں شگاف پڑ گیا جس سے اراضی زیر آب آگئی۔

مظفرآباد شہر اور گرد نواح میں شدید بارش کے بعد برساتی پانی گھروں اور سرکاری عمارتوں میں داخل ہوگیا۔

شدید بارشوں کے باعث پہاڑوں پر لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے پتھر گرنے سے متعدد سڑکیں بند ہوگئی۔

ادھر دریائے نیلم اور جہلم کے اطراف کی آبادیوں کو فلڈ کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔

تازہ ترین