• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح پھر بارش

Light Drizzle In Different Areas Of Karachi

کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ایک بار پھر بارش ہونے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

کراچی کے علاقوں صفورا گوٹھ، یونیورسٹی روڈ، سفاری پارک، گلشن اقبال ،فیڈرل بی ایریا، کریم آباد، لیاقت آباد، سرجانی ٹاؤن، نیو کراچی، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، گولیمار، لسبیلہ، ایم اے جناح روڈ، گارڈن، رامسوامی، رنچھوڑلائن سمیت مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی۔

بارش کے بعد مختلف علاقوں میں سڑکوں پر پھسلن پیدا ہو گئی، جبکہ پانی بھی جمع ہوگیا جس کے باعث گاڑیوں کو آمد و رفت میں دشواری کا سامنا رہا۔

کئی علاقے میں بارش شروع ہوتے ہی بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

تازہ ترین