• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناز بلوچ عام پارٹی رکن تھیں، شفقت محمود

Naz Baloch Is A Normal Party Worker Shafqat Mehmood

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شفقت محمود نے ناز بلو چ کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے ردعمل میں کہا ہے کہ ناز بلوچ قومی سطح کی نہیں ، عام پارٹی رکن تھیں۔

شفقت محمود نے چیئرمین سیکرٹریٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے ن لیگ کو حق حکمرانی دیا تھا، حق کرپشن نہیں ،ساری اپوزیشن جماعتیں وزیراعظم کوجانےکاکہہ رہی ہیں،مہذب معاشروں میں کسی پر ایسے الزام ہوں تو وہ کرسی چھوڑ دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مولانافضل الرحمان پہلےزرداری اور پھرنواز حکومت کے ساتھ رہے،لگتا ہے پی ٹی آئی کی حکومت بنی تو مولانافضل الرحمان ان کےبھی ساتھ ہوں گے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ پاناماکیس کا فیصلہ اپنی انتہاکوپہنچنے والاہے،حکمران سازش کی باتیں کرتےہیں،یہ نہیں بتاتےکون کررہاہے۔

شفقت محمود نے مزیدکہا کہ کچھ دنوں سے یہ لوگ پاناماکوبین الاقوامی سازش قراردےرہےہیں،حیرت کی بات ہےکہ دیگرممالک نےانکےخلاف اکٹھےہوکرسازش کی۔

انہو ںنے مزید کہا کہ سپریم کورٹ جو بھی فیصلہ کرے گی، قبول ہوگا۔

تازہ ترین