• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں انسداد پولیو مہم کا دوسرا روز

Second Phase Of Polio Drive Kicks Off In Karachi

کراچی میں آج انسداد پولیو مہم کا دوسرا روز ہے ۔ترجمان کے مطابق مہم میں 18 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی خوراک پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔

ترجمان ایمرجنسی پولیو سیل کے مطابق ایک ماہ کی تاخیر کے بعد کراچی میں 3روزہ انسداد پولیو مہم جاری ہے ۔

کراچی میں گزشتہ ڈیڑھ سال سے پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔رواں مہم میں کراچی کی 161 یونین کو نسلوں کے 18 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو ٔکی خوراک پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔

پولیو رضا کار گھر گھر جاکر بچوں کو قطرئے پلارہے ہیں ۔مہم میں سیکورٹی کے لئے پولیس اور رینجرز کی خدمات حاصل کی گئیں ہیں ۔

 

تازہ ترین