• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس :دفاعی بجٹ میں کٹوتی پر آرمی چیف مستعفی

French Armed Forces Chief Resigns After Clash With Macron Over Budget Cuts

دفاعی بجٹ میں کٹوتی پر فرانس کے آرمی چیف احتجاجاً مستعفی ہوگئے ،فرانسیسی صدرایمانوئل میکرون نے نئے آرمی چیف کا تقرر کردیا ۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فرانس کے آرمی چیف نے دفاعی بجٹ میں کٹوتی پر صدر کو استعفیٰ دیدیا ،انہوں نے کہا کہ دفاعی بجٹ میں کٹوتی یا بچت کے اقدامات کے بعد وہ ایسی فوج کی ضمانت نہیں دے سکتے جو ملک اور اس کے عوام کو تحفظ فراہم کرسکے۔

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکروں نے ان کا استعفیٰ منظور کرنے کے ساتھ نئے آرمی چیف کی تقرری کا اعلان کردیا ہے۔

فرانسیسی حکومت نے ملکی دفاعی بجٹ میں ساڑھے 800 ملین یورو کی کٹوتی کی ہے۔

تازہ ترین