• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انوکھا دفترجہاں ملازمین ہیلمٹ پہن کر کام کرتےہیں

ہیلمٹ پہن کر موٹرسائیکل چلانے والوں کو تو سب نے ہی دیکھا ہے لیکن بھارت کا ایک دفتر ایسا بھی ہے جہاں ملازمین ہیلمٹ پہن کر اپنے فرائض انجام دیتے ہیں۔

جی ہاں۔۔۔ٹوٹی ہوئی چھت، چاروں طرف لٹکے بجلی کے تار، میلی دیواریں یہ کسی فلم کا حصہ نہیں بلکہ بھارت کی شمال مشرقی ریاست بہار میں واقع ایک دفتر کا احوال ہے جہاں کام کرنے والے ملازم اپنی زندگی خطرے میں ڈال کر فرائض انجام دینے کے لئے آتے ہیں اور انہیں اپنی زندگی بچانے کے لئے ہیلمٹ کا سہارا لینا پڑتا ہے۔

بھارتی ریاست بہار میں موتیہاری ضلع کے ارے راج بلاک آفس میں کام کرنے والے ملازموں کو ہر وقت چھت گرنے کا ڈر رہتا ہے جس سے بچنے کے لئے یہاں کے ملازم ہیلمٹ پہن کر کام کرتے ہیں۔

برسات کے موسم میں بھی بارش کا پانی چھت سے ٹپکتا ہے اور آفس کے اندر آ جاتا ہے، چھت کا پلاستر گرنے سے کئی ملازمین زخمی بھی ہو چکے ہیں۔

ایسے واقعات سے بچنے کے لئے ملازم ہیلمیٹ پہن کر بیٹھنے پر ہی خود کو محفوظ سمجھتے ہیں۔

تازہ ترین