• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تائیوان،گرم ہوا کے رنگ برنگے غباروں کا میلہ

تائیوان کے شہر ٹائی ٹنگ میں چھٹا سالانہ انٹرنیشنل ہاٹ ائیر بلون فیسٹیول جاری ہےجس میں رنگ برنگے درجنوں غبارے آسمان پر رونقیں بکھیر رہے ہیں۔

تقریباً ایک ماہ تک جاری رہنے والے اس فیسٹول میں شرکت کے لیے تائیوان سمیت مختلف ممالک سے 35 بلونسٹ تائیوان پہنچے ہیں۔

رنگ بر نگے اور منفرد اندا ز کے عظیم الشان غباروں سے سجے آسمان کا نظارہ کرنے کے لیے دنیا بھر سے ہزاروں کی تعداد میں سیاح اور مقامی افرادیہاں کا رُخ کررہے ہیں۔

ٹائی ٹنگ کا آسمان دلچسپ و عجیب اشکال والے غباروں سے بھرا نظر آرہا ہے۔

واضح رہے کہ یہ بلون فیسٹیول6اگست تک جاری رہےگا جبکہ اس دوران تین مختلف تھیمز پرہاٹ ایئر بلونز کی نمائش کی جائے گی۔

تازہ ترین