• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
The Earthquake Record In Mastung And Nearby Area

بلوچستان کےضلع مستونگ اورگردونواح میں زلزلےکےجھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلےسےلوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

مستونگ میں آج صبح دس بجکر دو منٹ پرزلزلے کےجھٹکےمحسوس کئےگئے،زلزلے کےجھٹکےکےبعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ اپنےگھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کےمطابق مستونگ میں ریکٹر اسکیل پرزلزلےکی شدت 4اعشاریہ 4ریکارڈ کی گئی اور زلزلےکامرکزقلات سے33کلومیٹرجنوب مغرب میں تھا، جبکہ زلزلےکی گہرائی 11کلومیٹرزیرزمین تھی۔

فوری طور پر زلزلےسےکسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

تازہ ترین